0
Thursday 16 May 2024 04:48

قومی اسمبلی کا اجلاس کل، وفاقی وزیر خزانہ مختلف رپورٹیں ایوان میں پیش کریں گے

قومی اسمبلی کا اجلاس کل، وفاقی وزیر خزانہ مختلف رپورٹیں ایوان میں پیش کریں گے
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت کل ہو گا، اجلاس میں کراچی کے پرانے علاقوں اور دیہاتوں میں گیس کی بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی ششماہی نگرانی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 24-2023 کی وسط سالہ میزانیائی جائزہ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ مالیاتی پالیسی گوشوارہ برائے جنوری 2024ء اور قرضہ جات پالیسی گوشوارہ برائے جنوری 2024ء ایوان میں پیش کریں گے، محمد اورنگزیب نگرانی کارکردگی رپورٹ برائے مالی سال 23-2022 پیش کریں گے۔

وزیر خزانہ حکومت کے حسابات تخصیص برائے مالی سال 21-2020 پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ وفاقی حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل آڈٹ رپورٹس برائے آڈٹ سال 22-2021 ایوان میں پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ حکومت کے غیر صرف شدہ حسابات تخصیص برائے سال 22-2021 پیش کریں گے۔ ایوان میں صدر مملکت کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پر بحث جاری رہے گی۔ سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ واپس لینے کی تجویز پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1135391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش