0
Friday 17 May 2024 00:07

مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دیدیا

مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا۔ بھکر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انتخابات میں حکومتوں کا کوئی رول نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن کا رول ہوتا ہے، جس کا الیکشن کے لیے رول تھا، انہوں نے رول ادا نہیں کیا، جس کا رول نہیں تھا، اُس نے رول ادا کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جب آمنے سامنے بیٹھیں گے، تب معلوم ہوگا کہ اتحاد ہوتا ہے یا نہیں، ہمارے پاس آئین موجود ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس پر عمل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انتخابات اور نظام میں فوج کیوں مداخلت کرتی ہے؟، ملک کو اگر اچھے سے چلانا ہے تو سیاسی حکومت بننی چاہیئے اور بیورکریسی کو  آزاد کرنا ہوگا، الیکٹبلز اداروں کے قبضہ میں ہیں، جنہیں پیسے لیکر باریاں دی جاتی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مولانا دشمنی میں دو عہدے میرے مخالفوں کو دیئے، میرا اپنا بیانیہ ہے، میری ایک بڑی پارٹی ہے، دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرایا گیا، ہمارے بیانیہ کو پی ٹی آئی کے بیانیہ کے ساتھ نا جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا پنجاب کے عوام ذہنی لحاظ سے سب سے زیادہ پسماندہ ہے اور سیاسی لحاظ سے یہاں کا کوئی کردار نہیں، گندم کے معاملہ میں کاشتکاروں کے ساتھ انہی لوگوں نے ہاتھ کیا، جنہیں ووٹ دیئے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں اس لیے ہرایا گیا کہ ہم ایجنسیوں کی آلہ کار نہیں ہیں، عالمی اسٹیبلشمنٹ اور مقامی اسٹیبلشمنٹ ملکر حکومت سازی کرتے ہیں، ہم دماغ کو جمود کا شکار نہیں ہونے دیں گے کہ اسٹیبلشمنٹ جو مسلط کرے، ہم قبول کرلیں، تمام ادارے اور آئین موجود ہے، مگر ملک میں صرف ایک ادارے کی ہی کیوں اجارہ داری ہے؟، میڈیا دو جماعتوں کے درمیان الجھ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش