0
Friday 17 May 2024 14:42

کراچی سمیت سندھ کے تمام صنعتوں اور سی این جی کیلئے گیس بندش کا اعلان

کراچی سمیت سندھ کے تمام صنعتوں اور سی این جی کیلئے گیس بندش کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے تمام صنعتوں بشمول پاور جنریشن یونٹس کے ساتھ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کے لئے 24 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کیا ہے۔ گیس کی بندش 19 مئی (اتوار) کی صبح 8 بجے سے 20 مئی (پیر) کی صبح 8 بجے تک ہوگی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق لائن پیک میں کمی اور کم پریشر کے باعث گیس کی بندش رہے گی۔ علاوہ ازیں کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ گیس بندش کے دورانیے میں کسی بھی فیکٹری یا صنعت نے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کرنے والی صنعت کی گیس کی سپلائی کم از کم 7 روز کے لئے منقطع کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1135674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش