0
Friday 17 May 2024 23:40

سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا، مریم اورنگزیب

سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کالا شاہ کاکو میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کےخاتمے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جلد کسان کارڈ کا اجرا بھی کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے زرعی گریجویٹس کی انٹرن شپ کے لیے بھی منصوبہ لایا جارہا ہے۔ پنجاب کے کسانوں کو سبسڈائز جدید مشینری فراہم کر رہے ہیں۔ واضح رہے حالیہ ڈیٹا کے مطابق لاہور شہر سموگ کے باعث متعدد بار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔ ماہرین کے مطابق سموگ کی صورتحال موسم سرما میں شدت اختیار کر جاتی ہے مگر درحقیقت یہ وہ آلودگی ہے جو سارا سال فضا میں موجود رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش