0
Saturday 18 May 2024 12:36

مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہ، الائونسز و دیگر مراعات کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہیں، عبدالماجد خان

مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہ، الائونسز و دیگر مراعات کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہیں، عبدالماجد خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے ایوان کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین، پنشنرز اور ان کی فیملیز کے حق میں کرونک ڈیزیز میں او پی ڈی پر دوائیوں کی خرید پر اٹھنے والے اخراجات کی ری ایمبرسمنٹ کی سہولت دے رکھی ہے، آزاد کشمیر کے ملازمین کی تنخواہ، الائونسز اور دیگر مراعات کی وفاق یا صوبائی حکومتوں کے ساتھ اصول مساوات طے شدہ نہیں ہے، حکومت آزاد کشمیر اپنے مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نوعیت کے معاملات میں فیصلہ کرتی ہے، حکومت کی جانب سے ملازمین کو میڈیکل الائونس تنخواہ کے ساتھ ادا ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ بھی جاری کر رکھے ہیں، سیکرٹریٹ صحت عامہ سے متوقع مالی اخراجات کا تخمینہ موصول ہونے پر آزاد حکومت اپنے مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب کارروائی کرے گی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ سیکرٹریٹ صحت عامہ سے ہیلتھ انشورنس، کارڈ سکیم کے تحت مریضوں کو آئوٹ ڈور پر میڈیکل سہولیات کے استحقاق سے متعلق استفسار کیا گیا جس پر سیکرٹریٹ صحت عامہ سے مکتوب کے تحت جواب موصول ہوا ہے کہ ہیلتھ انشورنس، کارڈ سکیم کے تحت مریضوں کو آ ئوٹ ڈور پر میڈیکل سہولیات کا استحقاق نہیں ہے، صرف ان ڈور مریضوں کو یہ سہولت میسر ہے جبکہ گورنمنٹ ملازمین اور ان کی فیملیز کو کوئی خاص سہولت میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ صحت عامہ سے متوقع مالی اخراجات کا تخمینہ موصول ہونے پر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اپنے مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب کارروائی کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے ایک اور سوال پر وزیرخزانہ نے ایوان کو بتایا کہ آزاد کشمیر میں سول ملازمین کیلئے سول سروسز پنشن رولز 1971ء نافذ العمل ہیں، ترمیمی نوٹیفکیشن کے قاعدہ جات میں فیملی پنشن کا استحقاق 10سال مقرر ہے، بیوہ کے حق میں تاحیات یا دوبارہ شادی تک فیملی پنشن کا استحقاق دیا گیا ہے۔  حکومت آزاد کشمیر اپنے مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نوعیت کے معاملات میرٹ پر طے کرتی ہے۔ وفاقی حکومت پنشن میں اصلاحات کر رہی ہے۔ لہذا موجودہ دستیاب مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر اس پوزیشن میں نہیں کہ اس نوعیت کے معاملات میں کوئی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نافذالعمل رولز کے تحت بڑی بیوہ بیٹی کو فیملی پنشن کا استحقاق موجود ہے جس کا استحقاق پنشن رولز 1977ء کے تحت 10سال تک ہے جس میں فی الوقت مالی وسائل کی کمی کے باعث کوئی ترمیم زیر کار نہیں ہے۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے اجلاس 21مئی دن دو بجے تک ملتوی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1135887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش