0
Saturday 18 May 2024 20:19

لاہور پولیس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مارنے جانیوالے ملزمان کی شناخت ہو گئی

لاہور پولیس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مارنے جانیوالے ملزمان کی شناخت ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مارنے جانیوالے ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔ چند روز قبل ٹارگٹ کلر فیضان اور اس کے 3 ساتھیوں کا سی ٹی ڈی کیساتھ  کرول کھاٹی کے جنگل میں مقابلہ ہوا تھا۔ فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ کی برآمدگی کیلئے کرول جنگل لیجایا گیا تھا کہ برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے حملہ کر دیا تھا۔ سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں فیصان سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں فیضان، لقمان، طاہر اور ہارون شامل تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لقمان، طاہر اور ہارون کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تھا، طاہر، ہارون اور لقمان نے فیضان کو افغانستان لے کر جانا تھا۔ فیضان سمیت 4 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، موقع سے 2 کلاشنکوفیں، ایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا تھا، ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔
خبر کا کوڈ : 1135925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش