0
Saturday 18 May 2024 19:39

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی آزادی رائے کی خلاف ورزی ہے، بی یو جے

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی آزادی رائے کی خلاف ورزی ہے، بی یو جے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کو آزادی صحافت پر حملہ اور آئین کے آرٹیکل 19 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں۔ بی یو جے نے کہا کہ 24 گھنٹے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ پریس کلب کی بندش صحافیوں کی آزادی اور ان کے حقوق پر حملہ ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم صحافیوں کو خاموش کرنے کی سازش ہے اور ہم اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

بی یو جے نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو درپیش خطرات اور چیلنجز کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور اس طرح کے اقدامات انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 19 ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے اور پریس کلب کی تالہ بندی اس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں، تاکہ صحافی بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج کوئٹہ پریس کلب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس کے دوران پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے دروازے پر تالہ لگایا گیا اور شرکاء کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1135960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش