0
Saturday 18 May 2024 20:53

مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر اسرائیلی ہوائی حملہ، 1 شہید 8 زخمی

مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر اسرائیلی ہوائی حملہ، 1 شہید 8 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کی اطلاع دی ہے جس کے بعد غاصب صہیونی فوج نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ اس نے جنین کیمپ میں فلسطینی مزاحمتکاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔

غاصب صیہونی فوج نے دعوی کیا کہ نشانہ بنایا جانے والا فلسطینی مزاحمتکاروں کا گروہ مستقبل قریب میں مزاحمتی آپریشن کے لئے، جنین کے ایک گھر میں ٹائم بم نصب کر رہا تھا۔

غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے قبل ازیں بھی مغربی کنارے میں ہوائی حملے کئے جاتے رہے ہیں لیکن اس حملے کو اپنی نوعیت میں منفرد قرار دیا جا رہا ہے۔

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوج کے روزانہ زمینی حملوں کے باوجود، 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے فلسطینی مزاحمتی آپریشن طوفان الاقصی کے بعد سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے صرف مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر ہی دسیوں بار ہوائی حملے کئے ہیں۔

اس حملے کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ کے ایک گھر پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 1 فلسطینی شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1135967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش