0
Saturday 18 May 2024 21:40

اسرائیلی آلات جاسوسی و فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کے تازہ حملے

اسرائیلی آلات جاسوسی و فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کے تازہ حملے
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج شام شام جاری ہونے والے اپنے 2 بیانات میں غاصب اسرائیلی فوج کے حساس ٹھکانوں پر کامیاب حملوں کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس نے آج تقریباً 15:32 پر الراہب نامی صیہونی ہیڈکوارٹر میں نصب غاصب اسرائیلی فوج کے پیشرفتہ تکنیکی نظام اور جاسوسی آلات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ لبنانی مزاحمت نے نشاندہی کی کہ یہ آپریشن مناسب ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے انجام پایا ہے جس کے دوران مطلوبہ اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
 
اپنے ایک دوسرے بیان میں لبنانی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے ایک خودکش ڈرون طیارے کی مدد سے آج سہ، پہر رامیم نامی ملٹری بیس میں موجود غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے نشاندہی کی کہ یہ آپریشن بھی انتہائی کامیاب رہا اور حملہ آور مزاحمتی ڈرون نے ہدف کو براہ راست طور پر نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش