1
Saturday 18 May 2024 22:29

آئی ایس ایف کارکنان کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے آواز بلند کریں، خالد خورشید

آئی ایس ایف کارکنان کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے آواز بلند کریں، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرغستان میں گزشتہ رات ہونے والی ہنگامہ آرائی تشویشناک ہے، ہنگامہ آرائی کے بعد سے تقریباً 10 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء کرغستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی جان و مال کو خطرہ ہے۔ واقعہ کے حوالے سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ افسوس کی بات ہے مینڈیٹ چور جعلی حکومت داخلی اور خارجی امور ادا کرنے کی بھی اہل نہیں۔ اس تمام صورتحال میں عمران خان کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ تمام آئی ایس ایف سے اپیل ہے کہ کرغستان میں پھنسے تمام طلباء کے لیے آواز بلند کریں۔ تمام انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے گزارش ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنی یونیورسٹیز میں پرامن مظاہرہ کریں۔ پاکستانی طلباء کرغستان میں پھنسے ہوئے ہیں،کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی جان و مال کو خطرہ ہے۔ واقعہ کے حوالے سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں، افسوس کی بات ہے مینڈیٹ چور جعلی حکومت داخلی اور خارجی امور ادا کرنے کی بھی اہل نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں عمران خان کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ تمام آئی ایس ایف سے اپیل ہے کہ کرغستان میں پھنسے تمام طلباء کے لیے آواز بلند کریں۔ خالد خورشید کا کہنا تھا کہ تمام انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے گزارش ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنی یونیورسٹیز میں پرامن مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1135996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش