0
Saturday 18 May 2024 23:20

ملتان، این اے 148 میں ضمنی الیکشن آج ہوگا، 275 پولنگ سٹیشن قائم، 69 انتہائی حساس قرار

ملتان، این اے 148 میں ضمنی الیکشن آج ہوگا، 275 پولنگ سٹیشن قائم، 69 انتہائی حساس قرار
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن آج ہوگا، 275 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 69 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، 3800 پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، این اے 148 میں  ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ حلقے میں 4 لاکھ 44 ہزار 231 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ پولنگ کیلئے 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 69 پولنگ اسٹیشنز کو انتظامیہ نے انتہائی حساس قرار دیا ہے۔ 19 مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن عملہ کو انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں۔ آر پی او کے مطابق پولیس کے 3800 اہلکار و افسران ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے تاکہ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 1136000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش