0
Saturday 18 May 2024 23:44

غیرملکی ائیر لائنز کی پرواز سے 30 پاکستانی طلبا بشکیک سے واپس پہنچ گئے

غیرملکی ائیر لائنز کی پرواز سے 30 پاکستانی طلبا بشکیک سے واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ہنگاموں کی زد میں آنے کے بعد پاکستانی طلبا کو لے کر ایک پرواز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے لاہور پہنچ گئی۔ غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز 11 بجے بشکیک سے لاہور پہنچی، غیرملکی ائیر لائنز کی پرواز سے 30 پاکستانی طلبا واپس آئے ہیں۔ بشکیک سے لاہور پہنچنے والے 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔ بشکیک سے آنے والی پرواز میں 30 طلبا سمیت 140 افراد شامل ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق کرغزستان سے ایک اور پرواز کل پاکستانی طلبا کو  لے کر پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز  ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔ دوسری جانب پاکستانی طلبا پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔

دونوں وزراء کل صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ زخمی طلباء کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کےمعاملات کا جائزہ لیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلبا مخالف فسادات پر گہری تشویش ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانہ زخمی طلبا کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات میں معاونت یقینی بنائے اور جو طلبا پاکستان آنا چاہیں سرکاری خرچ پر ان کی فوری واپسی یقینی بنائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1136002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش