0
Sunday 19 May 2024 22:31

بلوچستان حکومت نے کرغستان میں پھنسے طلباء کیلئے کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کردی

بلوچستان حکومت نے کرغستان میں پھنسے طلباء کیلئے کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کردی
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا۔ ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ حالات نارمل ہونے تک ڈیسک فعال رہے گا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کرغستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور ان کے والدین کوآرڈینیشن ڈیسک سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ حکومت بلوچستان کرغستان میں پھنسے طلبہ اور والدین کے مابین رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کرے گی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق تشویش ہے۔ طلبہ تک رسائی کے لئے وزرات خارجہ کرغستان ایمبیسی سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور والدین کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1136143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش