0
Sunday 19 May 2024 22:52

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی بخیر و عافیت واپسی کیلئے دعاگو ہیں، سرفراز بگٹی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی بخیر و عافیت واپسی کیلئے دعاگو ہیں، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی بخیر و عافیت واپسی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے ایرانی سفیر رضا امیری المقدم سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کریش لینڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی بخیر و عافیت آمد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1136144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش