0
Sunday 18 Mar 2012 09:48

اسرائیل یاد رکھے مسلمان اپنے قبلہ اول کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، ڈاکٹر علی لاریجانی

اسرائیل یاد رکھے مسلمان اپنے قبلہ اول کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلام ٹائمز۔ شرکاء مارچ ٹو یروشلم کے اعزاز میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے علاوہ، مارچ ٹو یروشلم کے کوارڈینیٹر فیروز مٹھی بور والا اور ممبر ایرانی پارلیمان ڈاکٹر غفوری نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر غفوری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام فلسطینی اپنی گھروں کو لوٹ جائیں اور بیت المقدس ان کے ملک کا دارالخلافہ ہو۔ ایرانی ممبر پارلیمان کا کہنا تھا کہ جو بھی فلسطینیوں کے لئے جدوجہد کرے گا اسلامی جمہوری ایران اس کی بھرپور حمایت کرے گا۔ امام خمینی رہ نے کہا تھا کہ اسرائیل جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ شرکاء کا مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر غفوری نے کہا کہ آپ کی تحریک سے جلد فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ہمارے ملک میں آمریت کی طویل حکمرانی رہی ہے۔ لیکن پھر امام خمینی رہ کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں انقلاب اسلامی جمہوری ایران وجود میں آیا۔ اس انقلاب کے لئے لاکھوں جانیں قربان کی گئیں۔ مدرس نامی پارلیمنٹ کے رکن کو صرف اس لئے تہ تیغ کیا گیا چونکہ انہوں نے وقت کے آمر کے سامنے سر تسلیم خم کرنے سے انکار کیا تھا۔ علی لاریجانی نے کہا کہ میں اس کاروان القدس میں شریک لوگوں اور حریت پسندوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ نے اپنی ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے اور راہ حریت کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل یاد رکھے کہ مسلمان اپنے قبلہ اول کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے، صیہونی ریاست قبلہ اول اور یروشلم کو یہودیانے کو منصوبے کو ترک کر دے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیت مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 146448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش