0
Wednesday 21 Mar 2012 03:14

اسرائیل کی نابودی قریب ہے، عالمی ادارے حنا شلابی کی حراست کا نوٹس لیں، صابر کربلائی

اسرائیل کی نابودی قریب ہے، عالمی ادارے حنا شلابی کی حراست کا نوٹس لیں، صابر کربلائی
اسلام ٹائمز۔ پی ایل ایف کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کا کہنا تھا کہ غاصب اور جارح صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی عنقریب ہے۔  عرب ممالک میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کی لہروں کے سامنے اسرائیل جیسی غاصب ریاست کا وجود مزید دیر تک رہنما نا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ عالم عرب میں اٹھنے والی اسلامی بیداری اور انقلاب نے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔ 

صابر کربلائی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے حریت پسندوں کی جانب سے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا انعقاد اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ 30 مارچ دنیا کی تاریخ میں ایک سنہرا روز ثابت ہو گا کہ جس روز دنیا بھر کے لاکھوں حریت پسند مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لئے مقبوضہ فلسطین کی چار سرحدوں بشمول اردن، مصر، شام اور لبنان میں جمع ہو ں گے اور قبلہ اول بیت المقدس کی جانب پیش قدمی کریں گے۔ 

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گلوبل مارچ ٹو یروشلم کی تحریک ایک پرامن اور غیر مسلح جدوجہد ہے جس کا مقصد بیت المقدس کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنا ہے جبکہ یروشلم میں صیہونی مظالم کی بیخ کنی کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارچ برائے آزادئ القدس کے ایشیائی ممالک کے کاروان میں ۲۰ سے زائد ممالک بشمول پاکستان، ایران، عراق، انڈیا، انڈونیشیا، ملیشیا، فلپائن، تاجکستان، افغانستان، بحرین، سعودیہ عربیہ سمیت متعدد ممالک کے مندوبین شامل ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ اس کاروانِ آزادی میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہونے کے ساتھ ساتھ بزرگ خواتین، بزرگ مرد اور معصوم بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں جو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اور قبلہ اول بیت المقدس کی جدو جہد آزادی میں پیش پیش ہیں۔ 

درایں اثنا انہوں نے فلسطینی خاتون قیدی حنا شلابی کی صیہونی جیل میں قید اور بلا جواز ٹرائل اور حنا شلابی کی صیہونی جیل میں بھوک ہڑتال کے عنوان پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حنا شلابی ایک مجاہدہ خاتون ہیں جنہوں نے صیہونی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور 16 فروری سے بھوک ہڑتال کرکے واضح کر دیا ہے کہ وہ غاصب صیہونیوں کی جانب سے لگائے جانے والے جھوٹے الزامات اور ان کی قید کو قبول نہیں کریں گی بلکہ اس سے بہتر ہے کہ شہید ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حنا شلابی کی حالت انتہائی نازک ہے کیونکہ وہ ۱۶ فروری سے بھوک ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے ان کا ۱۴ کلو وزن کم ہوا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک ہے تاہم انہوں نے حنا شلابی کی قید اور بھوک ہڑتال کے باوجود صیہونی جارح ریاست کی جانب سے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر اقوام عالم کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالم مغرب میں ایک جانور کو بھی نقصان پہنچتا ہے تو دنیا بھر کی حقوق انسانی کی تنظیمیں چیخ و پکار کرنا شروع کر دیتی ہیں تاہم فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر کسی کو کچھ اثر نہیں ہوتا۔ 

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کے اداروں کو دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور فلسطین خاتون حنا شلابی سمیت دیگر خواتین قیدیوں کو صیہونی غاصب افواج کی جیلوں سے رہا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
خبر کا کوڈ : 147166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش