QR CodeQR Code

سکردو، پرامن مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

7 Apr 2012 14:43

اسلام ٹائمز: چار روز گزرنے کے باوجود تاحال حکومت سانحہ چلاس کے شہداء کی تعداد بتانے اور انکی میتوں کو سکردو لانے میں کامیاب نہیں ہوئی، اس وجہ سے عوام اور لواحقین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ چلاس کے افسوسناک واقعہ کے بعد بلتستان بھر میں چار دنوں سے مطالبات کی منظوری کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے اور دھرنا جاری ہے۔  اس عظیم سانحہ پر حکومت کی طرف سے مسلسل جھوٹے وعدوں کئے جا رہے ہیں، تاحال حکومت شہداء کی تعداد بتانے اور انکی میتوں کو سکردو لانے میں کامیاب نہیں ہوئی، اس وجہ سے عوام اور لواحقین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ایک شہید جسکا کا تعلق علاقہ قمراہ سے تھا، کی میت کو سکردو لائے بغیر قمراہ لے جا کر دفن کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کمیونیکیشن نیٹ ورک مسلسل جام ہے، گذشہ روز انتظامیہ کی بدنظمی کے نتیجے میں چند مظاہرین بپھر گئے تو پولیس نے فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجے میں چار جوان زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمی افراد DHQ سکردو میں زیر علاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 151162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/151162/سکردو-پرامن-مظاہرین-پر-پولیس-کی-فائرنگ-سے-4-افراد-زخمی-ایک-حالت-تشویشناک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org