0
Saturday 14 Apr 2012 13:05

کالعدم تنظیموں کے خطرناک دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر، محکمہ داخلہ پنجاب

کالعدم تنظیموں کے خطرناک دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر، محکمہ داخلہ پنجاب
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تینتیس خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ بہاولپور کے زبیر عرف فاروق کے سر کی قیمت سب سے زیادہ پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ لاہور میں محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ملزمان کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر دو کروڑ پندرہ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ غلام عباس، رانا نعیم، ناصر جاوید، ظفر اقبال، اسد انجم، اصغر علی، محمد آصف، خدایار، شیر عباس کے سروں کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فہرست میں شامل ملزمان پر دہشتگردی سمیت سنگین جرائم کے مقدمات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 153147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش