0
Wednesday 20 Jun 2012 23:30

ایران سب سے پہلا ملک ہے جس نے "فلیم" نامی وائرس کا توڑ بنایا، رضا تقی پور

ایران سب سے پہلا ملک ہے جس نے "فلیم" نامی وائرس کا توڑ بنایا، رضا تقی پور
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے کمپویٹر نیٹ ورکس پر بعض حکومتوں کے سائبر حملوں کے خلاف عالمی اداروں سے شکایت کر چکا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی رضا تقی پور نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے اپنی وزارت خارجہ کے ذریعے بعض حکومتوں کے انٹرنیٹ حملوں کی شکایت کی ہے اور جینوا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بھی ایران کے نمائندے نے سرکاری طور پر اس سلسلے میں شکایت کی ہے۔ 

رضا تقی پور نے کہا کہ بعض حکومتوں کی ریاستی سائبر دہشتگردی ایران میں دیکھی گئی ہے۔ رضا تقی پور نے انٹرنیٹ وائرسز منجملہ نئے وائرس فلیم سے مقابلہ کرنے پر ایران کی آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران سب سے پہلا ملک تھا جس نے اس وائرس کا توڑ بنایا تھا۔ یاد رہے بعض مغربی ملکوں کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت نے فلیم نامی وائرس بنایا تھا اس سے قبل صیہونی حکومت اور امریکہ نے اسٹاکس نیٹ نامی وائرس بنایا تھا۔

خبر کا کوڈ : 172958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش