QR CodeQR Code

بھارت ایران کیساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہے، ایس ایم کرشنا

29 Aug 2012 01:51

اسلام ٹائمز: بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی اور تہران کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ دوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے بھارت ایران کے ساتھ اپنے تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتا ہے۔ تہران کے مہر آباد ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید بہتر کریگا غیر وابستہ تحریک کے بانیوں میں سے ہونے کی حیثیت بھارت ایران کے ساتھ تعلقات مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت اور ایران کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دہلی کو توقع ہے کہ دو طرفہ تعاون میں مزید اضافہ ہوگا، خاص طور پر معاشی سطح پر مزید بہتری لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 190813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190813/بھارت-ایران-کیساتھ-تعلقات-کو-مزید-بہتر-کرنا-چاہتا-ہے-ایس-ایم-کرشنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org