0
Wednesday 29 Aug 2012 19:40

صحافی پر تشدد اسکردو میں پولیس گردی کا بدترین واقعہ ہے، اشرف صدا

صحافی پر تشدد اسکردو میں پولیس گردی کا بدترین واقعہ ہے، اشرف صدا
اسلام ٹائمز۔ اسکردو پولیس کے آفیسر ایس پی حنیف کی جانب سے معروف صحافی اسحاق جلال پر بے جا تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشرف صدا نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق جلال کا جرم شاید صحیح اور مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے میں جرائم کی روک تھام کرنا ہے۔ مقامی پولیس آفیسر کا یہ عمل محکمہ پولیس کے چہرہ پر بدنما داغ کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک امر ہے کہ قانون کے رکھوالے خود قانون کی دھجیاں اڑائیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیئے۔ لیکن ہمیں توقع یہ ہی ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پچھلے معاملات کی طرح اس افسوسناک معاملے کو بھی سنجیدگی سے نہیں لے گی ہے۔
خبر کا کوڈ : 191050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش