0
Sunday 7 Oct 2012 13:49

اجتماع امت رسول (ص) میں مجلس وحدت کے رہنماؤں کی شرکت، سازشیں دم توڑ گئیں

اجتماع امت رسول (ص) میں مجلس وحدت کے رہنماؤں کی شرکت، سازشیں دم توڑ گئیں
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت رسول (ص) کے’’اجتماع امت رسول (ص)‘‘ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی شرکت نے اتحاد کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیا۔ اس سے قبل یہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ مجلس وحدت مسلمین نے اس اجتماع کا بائیکاٹ کر دیا ہے جبکہ کچھ اور جماعتوں کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ جاری تھا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں علماء کا وفد اپنے کارکنوں کے ہمراہ اجتماع امت رسول (ص) میں شریک ہوا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کے ہمراہ آنے والوں میں علامہ ابوذر مہدوی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اصغر عسکری، علامہ صادق رضا تقوی اور دیگر علما شامل ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا ایڈوائزر مظاہر شگری بھی پنڈال میں موجود ہیں اور میڈیا کے افراد کو ڈیل کر رہے ہیں، جس کے بعد مخالفین کا یہ تاثر دم توڑ گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے آغا جواد نقوی کیساتھ اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس او پاکستان کے کارکنوں کی بھی کثیر تعداد کانفرنس میں شریک ہے، جبکہ اہلسنت رہنماؤں نے بھی اپنی شرکت سے کانفرنس کو اتحاد امت کا مظہر بنا دیا ہے۔

اس وقت کانفرنس کی کارروائی نماز ظہرین کی وجہ سے روک دی گئی ہے، نماز و طعام کے بعد کانفرنس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کانفرنس کی صدارت جامعہ عروۃ وثقٰی کے پرنسپل اور ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی کر رہے ہیں۔ جامعہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس دشمنان رسول (ص) کے خلاف ہے اور ان کے نمک خوار اس کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں جو کہ ناکامی و ذلت سے ہی دوچار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 201603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش