0
Monday 6 May 2013 11:28

شام میں توہین صحابہ امریکہ و اسرائیل کی طاغوتی سازش ہے، آغا حسن

شام میں توہین صحابہ امریکہ و اسرائیل کی طاغوتی سازش ہے، آغا حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے رہنما آغا سید حسن نے شام میں شعائر اسلام کی توہین کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، تہران سے اپنے ایک ٹیلی بیان میں آغا حسن نے اس المیہ کو پوری ملت اسلامیہ کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے صہیونی سازشیں کارفرما ہیں، آغا حسن نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے اسلامی شعائر کو مٹانے کا ایک عالم گیر منصوبہ مرتب کیا ہے لیکن صورتحال کا المناک پہلو یہ ہے کہ اس سازش کیلئے مسلمانوں کو ہی آلہ کار بنایا جارہا ہے، آغا حسن نے شام میں رونما اس سانحہ جانکاہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سانحہ کا سنجیدہ نوٹس لیں، ادھر تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین نثار حسین راتھر نے بھی شام میں توہین صحابہ کو امریکی اور اسرائیل کی طاغوتی سازش قرار دیا اور مسلم امہ کو ایسے منصوبوں کو ناکام بنانے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 261095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش