0
Tuesday 28 May 2013 14:23

گلوبل مارچ کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا، علامہ مقصود علی ڈومکی

گلوبل مارچ کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلوبل مارچ ٹو یروشلم مظلوم فلسطینیوں کی آزاد ی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی فلسطین کی جدوجہد میں جی ایم جے کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے۔ ایک احتجاجی مارچ 2012ء میں ہوا تھا جس کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ناجائز قبضہ اور اس کو تحفظ فراہم کرنے والے عالمی استعمار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آزادی فلسطین کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور گلوبل مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 268260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش