QR CodeQR Code

عراقی سیکورٹی ذرائع: سعودی عرب عراق میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والے گروہوں کا تربیتی مرکز ہے

17 Jun 2010 14:29

اسلام ٹائمز: عراق کے ایک سیکورٹی ادارے نے فاش کیا ہے کہ ملک میں سرگرم عمل دہشت گرد گروہ سعودی عرب میں موجود مراکز سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق ایک عراقی سیکورٹی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ عراق میں سرگرم دہشت گردوں کے تربیتی مراکز سعودی عرب میں موجود ہیں جن میں سے ایک سعودی عرب کے شہر "ابھا" کے اطراف میں "مدینہ منورہ کیمپ" ہے۔ اس رپورٹ میں جو گذشتہ روز بدھ کے دن منظر عام پر لائی گئی ہے کہا گیا ہے کہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مدینہ منورہ کیمپ میں تربیتی دورے مکمل کرنے کے بعد دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے کیلئے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے عراق میں داخل ہونے والی دہشت گرد ٹیموں کا اگلا ٹارگٹ فرات، میانی اور مخصوصاً کربلا اور بغداد کے صوبے ہوں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر ابھا میں واقع مدینہ منورہ کیمپ سے 22 دہشت گرد ایک سعودی بس کے ذریعے عراق بارڈر تک لائے گئے ہیں جن میں سے 5 دہشت گرد جو سعودی باشندے ہیں، پہلے مرحلے میں الامغر نامی بارڈر چیک پوسٹ سے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 28568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28568/عراقی-سیکورٹی-ذرائع-سعودی-عرب-عراق-میں-دہشت-گردانہ-کاروائیاں-کرنے-والے-گروہوں-کا-تربیتی-مرکز-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org