0
Monday 26 Aug 2013 05:29

افغان صدر حامد کرزئی ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

افغان صدر حامد کرزئی ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی ایک روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ اسلام آباد پہنچنے پر افغان صدر کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور حامد کرزئی کی ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ دونوں رہنما مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے بھی افغان صدر کی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر کی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران خطے کی صورتحال اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے متعلق اہم امور پر بھی بات چیت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 295688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش