0
Monday 2 Sep 2013 00:06

امریکہ شام کیخلاف فوری کارروائی کرے، سعودی عرب کی بے صبری

امریکہ شام کیخلاف فوری کارروائی کرے، سعودی عرب کی بے صبری
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور شامی اپوزیشن نے شام کیخلاف بلا تاخیر فوجی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ برطانیہ کا کہنا ہے وہ صرف سفارتی حمایت فراہم کریں گے۔ شامی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی میں تاخیر سے صدر بشار الاسد کی فورسز کو حوصلہ ملے گا۔ امریکی کانگریس فوری طور پر حملے کی منظوری دے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے شامی عوام کے خلاف جارحیت روکنے کا وقت آگیا ہے۔ عالمی برادی یکجا ہو کر بشار الاسد حکومت کے خلاف ہر ممکن اقدام کرے۔
 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی۔ دوسری جانب برطانیہ نے شام کے خلاف کارروائی کیلئے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد شام پر حملے کے معاملے میں صرف سفارتی حمایت فراہم کریں گے۔ دوسری جانب دمشق میں ایرانی وفد سے ملاقات میں شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی استطاعت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 297669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش