0
Thursday 17 Oct 2013 12:46

لندن، ممبئی طرز حملے کی سازش کا الزام، گرفتار پاکستانی شہری سے تفتیش

لندن، ممبئی طرز حملے کی سازش کا الزام، گرفتار پاکستانی شہری سے تفتیش
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ لندن کے جس علاقے سے ملزم کو دروازہ توڑ آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا وہاں رہنے والے پاکستانی واقعہ پر حیرت زدہ ہیں۔ اہل علاقہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوید بلوچ انتہائی شریف انسان ہے۔ پولیس نے غلط بندہ پکڑلیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نوید بلوچ پر لندن میں ممبئی طرز کے حملے کی سازش کرنے کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 311682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش