0
Friday 22 Nov 2013 21:16

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ بیروت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سعودی سفارت خانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر لبنان سے چلے جائیں۔ اگر فوری طور پر جانا ممکن نہ ہو تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد حزب اللہ کے حامی بعض ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کے اس واقعے میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 323658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش