0
Sunday 8 Dec 2013 20:34

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیاب

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیاب
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوچکے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ سید عبدالغنی شاہ یونین کونسل کی نشست پر، عبدالکریم جمالی، ضلع صحبت پور سے عاشق علی جاکھرانی ضلع کونسل کی نشست پر، محمد زمان گولہ، مسز گلاب خان تحصیل تنبو سے کونسلر، سبی سے ہمارے ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم رضا زیدی، اوستہ محمد سے ہماری ایک بہن ضلع کونسل کی رکن کی نشست، غلام محمد جمالی سے مائی جوری جمالی کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار عباس علی اور کربلائی رجب علی، ڈیرہ مراد جمالی سے غلام علی عمرانی، گوٹھ داود خان سے جاوید علی عمرانی اور دیگر کامیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں کھڑا کیا گیا تھا، جن میں متعدد کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ ابھی بعض حلقوں سے نتائج آنا باقی ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے یہ امیدوار مبارکباد کے مستحق ہیں اور جلد ان منتخب نمائندوں کے اعزار میں تقریب منعقد کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 328608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش