0
Sunday 15 Dec 2013 21:22

کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد 23 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد 23 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے محمد امین اور شیخ محمد ممتاز کو 23 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ فیروز آباد کی جانب سے کالعدم لشکر جھنگوی کے محمد امین اور شیخ محمد ممتاز کو ڈاکٹر نسیم عباس قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ کے روبرو پیش کیا گیا۔ جج کے استفسار پر دونوں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کے قتل اور فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں دہشت گرد پولیس اہلکار سید مرتضیٰ حسن، اے ایس آئی حاجی شیر محمد، کانسٹیبل حاجی جاوید، ریٹائرڈ پولیس اہلکار محمد بخش، ڈی ایس پی حافظ قاسم کو قتل جبکہ پولیس اہلکار علی جاوید کو زخمی، مذہبی جماعت کے رہنما سید حیدر عباس نقوی، ڈاکٹر اصغر تارڑ سمیت سیاسی، مذہبی اور فرقہ وارانہ 51 قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دونوں دہشت گردوں 36 افراد کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پارا چنار میں بھی فرقہ وارانہ بنیاد پر لوگوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 330913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش