0
Friday 17 Jan 2014 23:03

لکھنو، پولس نے شرپسندوں کیخلاف کارروائی نہ کرکے شیعوں پر ہی لاٹھیاں برسائیں، مولانا کلب جواد

لکھنو، پولس نے شرپسندوں کیخلاف کارروائی نہ کرکے شیعوں پر ہی لاٹھیاں برسائیں، مولانا کلب جواد
اسلام ٹائمز۔ عید زہرا (ص) کے دن شہر لکھنو کے مختلف علاقوں میں ہوئی بدنظمی اور معاہدہ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں بیان دیتے ہوئے مجلس علماء ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ عید زہرا (ص) کو شہر کے مختلف علاقوں سے مختلف غیر شناختہ انجمنیں جھنڈے کھول کر لے گئیں اور اشتعال انگیز نعرے بھی لگائے، یہ معاہدہ کی خلاف ورزی کے ساتھ شہر کے امن کی فضا کو خراب کرنے کی سازش بھی تھی، مولانا کلب جواد نے انتظامیہ کے جانب دارانہ رویہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت گلی محلوں سے انجمنیں جھنڈے کھول کر لے جا رہی تھیں اور اشتعال انگیز نعرہ لگا رہی تھیں اس وقت مقامی لوگوں نے پولس کو اس طرف متوجہ کیا اور معاہدہ کی خلاف ورزی کی بات رکھی مگر پولس نے شرپسندوں کی لگام کسنے کے بجائے متوجہ کرنے والے لوگوں پر بھی زیادتی کی، خاص طور پر مولانگر رستم نگر میں جب شیعوں نے پولس کو معاہدہ کی خلاف ورزی کی یاد دلائی اور کھلے جھنڈوں کو دکھاتے ہوئے پولس سے مناسب کارروائی کے لئے کہا تو پولس نے شر پسندوں کے خلاف کاروائی نہ کرکے جانب داری کا ثبوت دیتے ہوئے شیعوں پر ہی زیادتی کی اور لاٹھیاں برسائیں، مولانا سید کلب جواد نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی موجودگی میں اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ انتہائی افسوس ناک ہے، جس وقت اشتعال انگیز نعرے لگائے جا رہے تھے اور لوگوں کے جذبات کو بر انگیختہ کیا جا رہا تھا انتظامیہ مکمل خاموش نظر آ رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 342091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش