0
Sunday 16 Feb 2014 19:41

مرسی کی پنجرے میں پیشی پر وکلا کا احتجاج

مرسی کی پنجرے میں پیشی پر وکلا کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی عدالت میں معزول صدر محمد مُرسی کے خلاف جاسوسی اور دہشتگردی کی سازش کے الزامات کے تحت مقدمے کی کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔ مرسی کو ان مقدمات کی سماعت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکندریہ کی برج العرب جیل سے قاہرہ لایا گیا تھا۔ تاہم ججوں نے سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ اُس وقت کیا جب محمد مُرسی کے وکلا احتجاجاً عدالت سے اِس لیے واک آؤٹ کر گئے کہ اُن کے موکل سمیت دیگر ملزمان کو شیشے کے ایسے ڈبے میں رکھا گیا ہے جس سے اُن کی آواز بھی باہر نہیں سنی جا سکتی۔ وکلائے صفائی کا کہنا تھا کہ ان کے موکل عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہو سکتے تاہم جج نے اصرار کیا کہ انھیں اس کے لیے پنجرے میں ہیڈ فون کی سہولت دی گئی ہے۔

معزول مصری صدر کو سماعت کے دوران ان کے با آوازِ بلند بات کرنے اور عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کی وجہ سے حالیہ پیشیوں میں شیشے کے ایک پنجرے میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 352284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش