0
Tuesday 18 Feb 2014 21:46

طالبان نے ٹانک سے پولیو ٹیم کے 6 افراد کو اغواء کر لیا

طالبان نے ٹانک سے پولیو ٹیم کے 6 افراد کو اغواء کر لیا
اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے نیم قبائلی علاقے پنگ میں واقع جماعت کورونہ میں جانیوالی پولیو ٹیم کو طالبان نے اغواء کرلیا ہے۔ پولیو ٹیم میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر خاندان اور سپروائزر فرید کے علاوہ لیویز کے چار اہلکار لانس نائیک دولت خان، لانس نائیک امان اللہ، سپاہی منہاس اور ڈرائیور تعلیم اللہ شامل ہیں۔ پولیو ٹیم پنگ میں لارج سمپل کوالٹی اسسمنٹ کے لیے گئی تھی۔ پولیو ٹیم کو مسلسل ملنے والی دھمکیوں کے باوجود پولیٹکل انتظامیہ نے نیم قبائلی علاقے میں بھیجی جو کہ باعث حیرت ہے۔ پولیو ٹیم کو گاڑی سمیت اغواء کیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ خالد محمود خان پنگ پہنچ گئے۔ انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے پولیو ٹیم اور لیویز اہلکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی گاڑی کا بھی سراغ نہیں مل سکا۔
خبر کا کوڈ : 353089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش