0
Wednesday 19 Feb 2014 13:25

مہدی شاہ نے استعفٰی دیکر سیاسی شہید ہونے کا نادر موقع گنوا دیا، منظور پروانہ

مہدی شاہ نے استعفٰی دیکر سیاسی شہید ہونے کا نادر موقع گنوا دیا، منظور پروانہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چیئرمین منظور حسین پروانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے استعفٰی دے کر سیاسی شہید ہونے کا نادر موقع گنوا دیا، شاہ جی اپنے بیان کی لاج نہیں رکھ سکا تاہم گلگت بلتستان میں کرپشن کا سہرا مہدی شاہ کے سر سے کوئی چھین نہیں سکتا، کرپشن کی حمایت کرنے اور ملازمتوں کو فروخت کرنے کا الزام وزیراعلٰی پر ایک ایسا داغ ہے جسے " ہرگسہ نالہ" کا پانی بھی دھو نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چیف سیکرٹری اور وزیراعلٰی کا آمنا سامنا نہیں بلکہ حق پرستی اور باطل پرستی آمنے سامنے آچکے ہیں، قانون اور لاقانونیت کی پنجہ آزمائی ہو رہی ہے، کرپشن اور ایمانداری کا مقابلہ ہو رہا ہے، حلال خوری اور حرام خوری کی ریس لگی ہوئی ہے، اچھائی اور برائی کی اس معرکے میں ایک طرف چیف سیکرٹری کے ساتھ حق پرست عوام کھڑے ہیں تو دوسری طرف وزیراعلٰی کے ساتھ بدعنوان رفقاء ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔ یہ امر باعث شرمندگی ہے کہ گلگت بلتستان کے محکموں میں گریٹ 1 سے لے کر گریٹ 18 تک کوئی بھی سرکاری ملازم ٹیسٹ اور انٹرویو د ے کر میرٹ پر بھرتی ہونے کے لئے تیار نہیں اور ہر کوئی میرٹ کو پامال کر کے دوسروں کا حق مارنے پر تلے ہوئے ہیں اور ان لوگوں کو بعض منتخب عوامی نمائندوں کی سپورٹ " سونے پر سہاگہ" ثابت ہو رہا ہے۔

منظور پروانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کرپشن نواز افراد کی ذہنیت اور سوچ باشعور شہریوں کے لئے تکلیف دہ ہیں، یہ لوگ سفارش اور رشوت پر سرکاری اداروں میں اپنی قابلیت اور تعلیم سے بڑھ کر اعلٰی پوسٹوں پر کنٹریکٹ ملازمت حاصل کرتے ہیں اور میرٹ کی دھجیاں اڑا کر راتوں رات مستقل ہو جاتے ہیں، ان کی وجہ سے معاشرے میں پڑھے لکھے اور اعلٰی تعلیم یافتہ غریب لوگوں کے بچوں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین سے ٹیسٹ نہ لیا جائے بلکہ انہیں غیر قانونی کام کرنے کی جرم میں سزائیں دی جائیں اور ان افراد کو سپورٹ کرنے والے سیاست دانوں کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 353237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش