0
Friday 7 Mar 2014 20:31
عام تباہي پھيلانے والے ہتھيار امن قائم نہيں کرسکتے

ايران کی دفاعی حکمت عملی ميں ايٹمی اسلحے کیلئے کوئی جگہ نہيں، محمد جواد ظریف

ايران کی دفاعی حکمت عملی ميں ايٹمی اسلحے کیلئے کوئی جگہ نہيں، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوري ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے انڈونيشيا ميں ايک اجتماع سے خطاب ميں ايک بار پھر اس بات پر زور ديا ہے کہ ايران کی دفاعی حکمت عملی ميں ايٹمی اسلحے کے لئے کوئی جگہ نہيں۔ ايرانی وزير خارجہ نے جکارتہ ميں انڈونيشيا کے دانشوروں، اسکالروں اور انڈونيشيا کے سابق اور موجودہ سفارتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ايران کی خارجہ پاليسي کی وضاحت کی۔ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ آج يہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ عام تباہی پھيلانے والے ہتھيار امن قائم نہيں کرسکتے۔ ايران کے وزير خارجہ نے ايران کی پرامن ايٹمی سرگرميوں کو روکنے کے لئے مغرب کے دباؤ اور غير منطقی اقدامات کو تمام تر بين الاقوامی قوانين و ضوابط کے خلاف قرار ديا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب نے دباؤ اور دھمکی کي يہ پاليسی اس لئے اپنا رکھی تھی کہ شايد دباؤ اور پابنديوں کے سامنے ايران گھٹنے ٹيک دے اور وہ ايٹمی سرگرميوں کو جاری رکھنے سے باز آجائے۔

ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا کہ ايرانی عوام نے گذشتہ برس جون ميں صدارتی انتخابات ميں اپنی شاندار شرکت کے ذريعے ان پابنديوں اور دباؤ کے غير موثر ہونے کو ثابت کرديا۔ اسلامی جمہوری ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ تہران ايٹمي ہتھيار نہيں بنانا چاہتا اور وہ ايک سمجھوتے کا حصول چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے ميں ايران کا اعتماد حاصل کرے۔ وزير خارجہ جواد ظريف نے ايران اور انڈونيشيا کے تعلقات کے بارے ميں بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ميں کسی بھی طرح کی کوئی حد نہيں ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات تمام تر توانائيوں کے ساتھ زيادہ سے زيادہ فروغ پاسکتے ہيں اور يہ تعلقات کسی بھی تيسرے ملک کے خلاف نہيں ہوں گے۔ انہوں نے ناوابستہ تحريک اور اسی طرح ڈي ايٹ ميں انڈونيشيا کے کردار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ ضروری ہے کہ ترقي پذير ممالک اپنی توانائيوں پر اعتماد کريں اور اپنی استعداد کے مطابق قدم بڑھائيں۔

ايران کے وزير خارجہ نے اسی طرح جکارتہ ميں انڈونيشيا کے وزير خارجہ سے اپني ملاقات ميں باہمی تعاون اور اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چيت کی۔ ايران اور انڈونيشيا کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون منجملہ ايران اور انڈونيشيا کے مشترکہ اقتصادی تعاون کے کميشن کی سرگرميوں کا بھي جائزہ ليا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مختلف ميدانوں ميں تہران اور جکارتہ کے بہترين تعاون پر خوشی کا اظہار کيا۔ اسلامی جمہوری ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف نے اسی طرح عالم اسلام کے حالات و واقعات کے بارے ميں ايک ٹيلی ويژن پروگرام ميں بھی شرکت کی اور ايٹمی معاملے ميں ايران کے موقف کو بيان کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے ساتھ ايران کے تعلقات اور علاقائی حالات و واقعات کے بارے ميں تہران کی پاليسيوں کی وضاحت کی۔
خبر کا کوڈ : 359240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش