اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی پولیس نے ہیبت شہید چوک کے قریب چوری شدہ موٹر کار برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوسٹی حاجی ثناء اللہ خان نے کارروائی کے دوران ایک موٹر کار نمبر QD755 کو روکا۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گاڑی چوری شدہ نکلی۔ جسکا مقدمہ تھانہ ترنول اسلام آباد میں دس فروری 2014ء کو درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور خالد کیخلاف 411PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔