0
Wednesday 19 Mar 2014 16:57

پرویز مشرف نے اسامہ کی حفاظت کیلئے آئی ایس آئی میں ڈیسک بنائی تھی، نیویارک ٹائمز کا الزام

پرویز مشرف نے اسامہ کی حفاظت کیلئے آئی ایس آئی میں ڈیسک بنائی تھی، نیویارک ٹائمز کا الزام
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن کی حفاظت کیلئے آئی ایس آئی میں ڈیسک بنائی ہوئی تھی، امریکی اور پاکستانی حکومتوں کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ جنرل پاشا کو اسامہ کے ٹھکانے کا علم تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں، رپورٹ کی تردید کرتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی سابق بیو رو چیف برائے پاکستان اور افغانستان شارلٹ گال نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام پاشا کے اس معاملے میں ملوث ہونے سے حیران تھے، کیونکہ پاشا امریکیوں کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف سرگرم تھے۔
مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی میں کچھ سیل ایسے تھے جو شدت پسندوں اور طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے، جب کہ کچھ سیل ان کی مدد کر رہے تھے، امریکہ نے اس مسئلے کو اجاگر اس لیے نہیں کیا کہ پاک امریکہ تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے۔ امریکی اخبارکے مطابق اسامہ کے بچاوٴ کیلئے آئی ایس آئی میں بنایا گیا اسپیشل ڈیسک صرف ایک شخص نے بنایا، جو کسی دوسرے کو جوابدہ نہ تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا حافظ سعید سے براہِ راست رابطہ تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں، ان کی تردید کرتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانوں کا کسی کو علم نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 363564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش