0
Friday 21 Mar 2014 21:09

پاراچنار، جشن نوروز کا تہوار پاراچنار میں روائتی جوش و جذبے سے منایا گیا

پاراچنار، جشن نوروز کا تہوار پاراچنار میں روائتی جوش و جذبے سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ سال گزشتہ کی طرح پاراچنار ميں مختلف علاقوں میں نوروز کے موقع پر خصوصی جشن منا یا گيا اور مقامی طور پر سرکاری تعطیل کی گئی ۔ پاراچنار ميں جشن نوروز روائتی مذہبی جوش و خروش سے منا یا گيا لوگوں نے گھروں میں 7 قسم کے کھانے تیار کۓ اور ایک دوسرے کو کھانے کی دعوتوں میں مدعو کیا۔ زیڑان علی زیارت میں نوروز کے موقع پر خصوصی جشن منایا گيا جشن ميں ایجنسی بھر سے قبائل خصوصا جوان طبقہ نے حصہ لیا ۔ جشن نوروز کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گيا اس موقع پر لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔کرم ایجنسی ميں سرکاری طور پر جشن نوروز کے موقع پر ایک روزہ تعطیل بھی کی گئی تھی پاراچنار شہر کی دکانیں اور کاروباری ادارے بھی بند رہے
خبر کا کوڈ : 364443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش