0
Saturday 29 Mar 2014 21:48

افغان الیکشن کمیشن کے دفتر پرطالبان کا حملہ، جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور ہلاک

افغان الیکشن کمیشن کے دفتر پرطالبان کا حملہ، جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے کابل میں الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، جہاں حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ دیگر 4 حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ خودکش حملہ آوروں نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب اقوام متحدہ کے الیکشن مانیٹرنگ نمائندے عمارت میں موجود تھے تاہم حملے کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کا عملہ اور اقوام متحدہ کے نمائندے محفوظ رہے۔ حملے کے بعد پولیس اور کمانڈوز کی بھاری تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان وزارت داخلہ صادق صدیقی کے مطابق برقع پوش حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچوں حملہ آور ہلاک کر دیئے گئے جبکہ کارروائی کے دوران اسپیشل پولیس کے 2 اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے۔

کابل پولیس چیف کے مطابق خودکش حملہ آوروں کی تعداد 5 تھی جو جدید اسلحہ سے لیس تھے جنہوں نے عمارت میں داخل ہوتے وقت راکٹ فائر کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر نے عمارت کے اندرونی احاطے میں جانے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ 5 اپریل کو افغانستان میں صدارتی انتخابات ہیں جبکہ طالبان نے صدارتی مہم کے دوران خودکش حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے اور اس کا عملی مظاہرہ دو روز قبل بھی کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر خودکش حملے کی صورت میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 367234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش