0
Sunday 6 Apr 2014 02:52

کوہاٹ، خودکش جیکٹ و دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا

کوہاٹ، خودکش جیکٹ و دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پہاڑیوں سے بھاری مقدار میں بارود و اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کوہاٹ تھانہ بلی ٹنگ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کرگری کام کول پہاڑیوں میں مشکوک سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کوہاٹ پولیس نے پہاڑی علاقے میں فوری کاروائی کی تو تین افراد بھاری مقدار میں اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بی ڈی ایس نفری نے موقع پر پہنچ اسلحہ برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا، جس میں خودکش جیکٹ، 12 عدد ائیر کرافٹ شیل، پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، دستی بم، ڈیٹونیٹر اور بارود کی بھاری مقدار شامل تھی۔ برآمد ہونیوالے خطرناک تخریبی مواد کے ساتھ نشہ آور ادویات کی بھی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے۔ کوہاٹ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کوہاٹ پولیس نے ایک خودکش حملہ آور بھی گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 369658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش