0
Tuesday 8 Apr 2014 20:20

بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ’’بھارتیہ جنتا پارٹی‘‘ کی کامیابی کا امکان ظاہر

بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ’’بھارتیہ جنتا پارٹی‘‘ کی کامیابی کا امکان ظاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کل 7 اپریل سے ہونے والے عام انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اس کی وجہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے امیدوار بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کی ذاتی مقبولیت بتائی جارہی ہے اور اس مقبولیت کا سبب 12 برس کے دوران مودی کے دورِ حکومت میں گجرات کی ترقی کو قرار دیا جارہا ہے، نریندر مودی کا دعویٰ ہے کہ وہ بھارت سے بے روزگاری، مہنگائی، بھوک اور غربت کے خاتمے کے ساتھ ہی ملک کی معاشی حالت بھی مستحکم کر دیں گے، نریندر مودی کے مخالفین بھلے ہی ان کے ترقی کے دعووں کو جھوٹا مانتے ہوں لیکن یہ بات تو طے ہے کہ ان کا یہی دعویٰ ان انتخابات میں ان کی ہار یا جیت کی بنیاد بن سکتا ہے، غور طلب بات یہ ہے کہ اس الیکشن میں نریندر مودی کی ایک دوسری بڑی کامیابی کو بی جے پی بالکل دبا کر بیٹھ گئی ہے اور وہ ہے ان کی فعال اور متحرک ہندو نظریاتی پہچان جس کے سبب وہ برسوں سے گجرات میں انتخابات جیتتے آئے ہیں، ریاست اترپردیش کے شہر بنارس سے انتخاب لڑنے والے مودی اب تک ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ پر قائم کیے جانے والے عارضی طور پر تعمیر کیے جانے والے رام مندر میں پوجا کے لیے نہیں گئے ہیں اور نہ ہی انہوں نے وہاں رام مندر بنانے کی بحث چھیڑی ہے، جو بی جے پی ہر انتخاب کے پہلے عادتاً کرتی رہی ہے، لیکن ان انتخابات میں مودی کی ہندو نظریاتی شبیہ سے کنارہ کشی کی وجہ بہت واضح ہے۔
خبر کا کوڈ : 370715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش