0
Thursday 10 Apr 2014 09:36
دہشتگردی کیخلاف جنگ سے پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

تنازعات کے حل کو ترجیح دینی ہوگی، خطے میں معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے، نواز شریف

تنازعات کے حل کو ترجیح دینی ہوگی، خطے میں معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے، تنازعات کے حل کو ترجیح دینی ہوگی۔ چین کے شہر سانیا میں باؤ فورم کے 12ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایشیا طویل عرصے سے عالمی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور چین نے عالمی معیشیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا وسائل سے مالامال ہے، ہمیں ان سے استفادہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، کچھ عرصے سے دنیا کی معیشت پر برے اثرات ہوئے، جس کا اثر دنیا کے کئی ممالک کی معیشت پر پڑا۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون کے لیے مواصلاتی رابطوں کو مربوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس سے پہلے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ فورم کی مدد سے ایشیائی ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا سمیت دنیا بھر سے غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ فورم میں لاؤس اور نمیبیا کے وزرائے اعظم اور روس اور ویتنام کے نائب وزیراعظم بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس سال باؤ فورم فارایشیا کا مرکزی خیال ایشیا کا نیا مستقبل رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 371279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش