0
Friday 11 Apr 2014 09:10

ہم عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، ہم نے سابقہ حکومتوں کی روایات کو بدلنا ہو گا، نواب ایاز خان جوگیزئی

ہم عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، ہم نے سابقہ حکومتوں کی روایات کو بدلنا ہو گا، نواب ایاز خان جوگیزئی

اسلام ٹائمز۔ نواب محمد ایاز جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہم عوام کے حقیقی نمائندے ہیں اور یہ تب ثابت ہوگا، جب ہم عوام کے مسائل کم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ عوام نے ہمیں ووٹ اپنے مسائل ختم کرنے کے لئے ہی دیا ہے۔ ہم نے سابقہ حکومتوں کی روایات کو بدلنا ہوگا۔ جو عوام کے ووٹ سے تو کامیاب ہوتے تھے، لیکن وہ عوام کے وسائل اپنی ذات کے لئے ہی استعمال کرتے ہیں۔ ہم ایسا نہ کریں گے نہ کرنے دیں گے۔ اس اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای اختیار بنگلزئی، ایڈیشنل سیکرٹری پی ایچ ای شیخ محمد نواز، ڈپٹی سیکرٹری پی ایچ ای شکیل احمد بلوچ، چیف انجینئر نارتھ سراج احمد بلوچ، سی ای سبی عبدالصمد بگٹی بلوچستان کے تمام اضلاع کے ایکسین ای این، سپرنٹنڈنگ انجینئرز چیف انجینئرز شریک تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اور ہماری وزرات میرے لئے ایک امتحان ہے۔ اس امتحان میں اور ہم سب تب کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، جب ہم ایمانداری سے کام کریں گے۔ میں اپنے دامن پر داغ چھوڑنے سے قاصر ہوں۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سچے دل سے کام کریں۔ اگر ہم نے اپنی سچائی اور ایمانداری کا ثابت نہ کیا تو عوام ہمارا احتساب کرسکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 371636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش