QR CodeQR Code

شام، قلمون کے علاقے معلولہ میں دہشت گردوں نے المنار ٹی وی کے تین اہلکاروں کو شہید کر دیا

15 Apr 2014 10:46

اسلام ٹائمز: المنار ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم شہداء کے خاندانوں اور لبنانیوں کو بتاتے ہیں کہ تین اور ان کے بیٹے اپنے فرائض کی ادائیگی میں شامی فوج کی پیش قدمی کی کوریج کرتے ہوئے قافلہ جاوداں میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی شہر قلمون کے علاقے معلولہ میں میں جاری جنگ کے دوران رپوٹر حمزہ الحاج حسن اپنے دو ساتھیوں حلیم علوہ اور کمیرہ مین محمد منتش کے ہمراہ کوریج کے لئے جارہے تھے کہ ان کی کار پر تکفیری دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے المنار ٹی وی کے تنیوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، المنار چینل نے فخریہ اعلان کیا ہے کہ آزادی و حریت کے راستے پر اپنی ان قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ ساتھ اپنے ان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔ کہا گیا کہ ہم شہداء کے خاندانوں اور لبنانیوں کو بتاتے ہیں کہ تین اور ان کے بیٹے اپنے فرائض کی ادائیگی میں شامی فوج کی پیش قدمی کی کوریج کرتے ہوئے قافلہ جاوداں میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 372974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372974/شام-قلمون-کے-علاقے-معلولہ-میں-دہشت-گردوں-نے-المنار-ٹی-وی-تین-اہلکاروں-کو-شہید-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org