0
Tuesday 15 Apr 2014 10:46

شام، قلمون کے علاقے معلولہ میں دہشت گردوں نے المنار ٹی وی کے تین اہلکاروں کو شہید کر دیا

شام،  قلمون کے علاقے معلولہ میں دہشت گردوں نے المنار ٹی وی کے تین اہلکاروں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی شہر قلمون کے علاقے معلولہ میں میں جاری جنگ کے دوران رپوٹر حمزہ الحاج حسن اپنے دو ساتھیوں حلیم علوہ اور کمیرہ مین محمد منتش کے ہمراہ کوریج کے لئے جارہے تھے کہ ان کی کار پر تکفیری دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے المنار ٹی وی کے تنیوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، المنار چینل نے فخریہ اعلان کیا ہے کہ آزادی و حریت کے راستے پر اپنی ان قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ ساتھ اپنے ان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔ کہا گیا کہ ہم شہداء کے خاندانوں اور لبنانیوں کو بتاتے ہیں کہ تین اور ان کے بیٹے اپنے فرائض کی ادائیگی میں شامی فوج کی پیش قدمی کی کوریج کرتے ہوئے قافلہ جاوداں میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 372974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش