QR CodeQR Code

کسی کو مذہبی فسادات پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، بلاول بھٹو زرداری

17 Apr 2014 10:54

اسلام ٹائمز: پی پی مینارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لال چند اکرانی سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلٰی نے کہا کہ اقلیتوں اور انکے مذہبی مقامات کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلٰی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی شرپسند اور انتہاء پسند کو مذہبی فسادات پھیلانے کی سازشیں کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لال چند اکرانی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند اور انتہاء پسند کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مذہبی فسادات پھیلانے کی سازشیں کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جب بھی اقلیتی برادری کیخلاف کوئی سازش یا واقعہ ہوگا وہ اسے ذاتی طور پر ترجیحی بنیاد پر دیکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 373758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/373758/کسی-کو-مذہبی-فسادات-پھیلانے-کی-اجازت-نہیں-دینگے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org