0
Thursday 17 Apr 2014 10:54

کسی کو مذہبی فسادات پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، بلاول بھٹو زرداری

کسی کو مذہبی فسادات پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلٰی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی شرپسند اور انتہاء پسند کو مذہبی فسادات پھیلانے کی سازشیں کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لال چند اکرانی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند اور انتہاء پسند کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مذہبی فسادات پھیلانے کی سازشیں کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جب بھی اقلیتی برادری کیخلاف کوئی سازش یا واقعہ ہوگا وہ اسے ذاتی طور پر ترجیحی بنیاد پر دیکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 373758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش