0
Friday 18 Apr 2014 12:39

مودی کے برسراقتدار آنے سے چیلنجز اور بھی بڑھ جائیں گے، چوہدری عبدالمجید

مودی کے برسراقتدار آنے سے چیلنجز اور بھی بڑھ جائیں گے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے جماعت اسلامی کے امیر عبد الرشید ترابی کی سربراہی میں نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ، سیاسی کمیٹی آزادکشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق، امیر ضلع سید نذیر حسین شاہ نے اہم ملاقات کی۔ عبدالرشید ترابی نے وزیراعظم سے کہا کہ آئینی اصلاحات کا جو پراسس شروع ہوا تھا اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، مہاجرین کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ تعمیرنو سمیت تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں میرٹ بحال کیا جائے۔ 

اس موقع پر وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ہندوستان کے عزائم پورے خطے کے لیے خطرناک ہو چکے ہیں۔ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے سے چیلنجز اور بھی بڑھ جائیں گے۔ اس سے عہدہ برا ہونے کے لئے کشمیری قیادت کو اس خطرے سے قبل ہی صف بندی کرنا ہو گی۔ اس حوالے سے ہم نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی درخواست کر رکھی ہے جس میں کشمیری قیادت ان خطرات سے وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کرے گی۔ 

انھوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کے نعم البدل نہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق استصواب رائے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔ بھارت انتخابات کے نام پر عالمی برادری کو بے وقوف بنانا چاہتا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہو گا۔ 

دریں اثناء وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہاجرین ہمارے وجود کا حصہ ہیں ان کے تمام حل طلب معاملات کو یکسو کریں گے۔ مہاجر کیمپوں میں تمام سہولتیں فراہم کریں گے، تمام بےگھر افراد کو شیلٹرز فراہم کریں گے۔ مہاجرین کو کالونیوں میں تمام جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے وزراء اور مہاجرین کے نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ جس نے مہاجرین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 374101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش