0
Sunday 20 Apr 2014 09:58

پنجاب میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں دہشت گردوں کی جانب سے غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حساس اداروں کی رپورٹ پر حکومت پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب میں مقیم اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں متعلقہ حکام کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب سمیت اہم افسران اور وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس  میں آئی جی پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ وہ پورے صوبے میں چینی باشندوں اور غیرملکیوں کی سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیں۔ اجلاس سے ملنے والی ہدایات کے بعد آئی جی پنجاب خان بیگ نے تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں موجود غیر ملکیوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 374726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش